ایبٹ آباد میں پختونخوا حکومت کی جانب سے آئی ٹی پارک اور ٹیکنالوجی سٹیٹ کی تعمیر کا اعلان | Pakistan Tehreek-e-Insaf
IT Park by KP Govt in Abbottabad.

ایبٹ آباد میں پختونخوا حکومت کی جانب سے  آئی ٹی پارک اور ٹیکنالوجی سٹیٹ کی تعمیر کا اعلان کیا گیا ہے ،ایبٹ آباد آئی ٹی کاروبار کیلئے ایک نیا حب بن رہا ہے 

خیبر پختونخوا آئی ٹی بورڈ میں ایسی کمپنیز ہیں جو کہ تین سال پرانی ہیں اور ایک اچھا منافع بنا رہی ہیں اسکی ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع بھی بڑھ رہے ہیں 


اب ایبٹ آباد میں پختونخوا حکومت کی جانب سے  آئی ٹی پارک اور ٹیکنالوجی سٹیٹ کی تعمیر کا اعلان کیا گیا ہے ، اسکی ماسٹر پلاننگ اور ڈیزائنگ کا کام جاری ہے 
ایبٹ آباد اپنی قدرتی فضاء کی وجہ سے آئی ٹی بزنسز کے لئے توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے ، کیونکہ علاقے کی اب و ہوا سرد ہونے کی وجہ سے ڈیٹا سینٹرز کو فائدہ ہوتا ہے ، ایبٹ آباد ٹیکنالوجی سٹیٹ میں مختلف کمپنیز کو کاروبار اور دفتر بنانے کیلئے آسان اقساط پر جگہ فراہم کی جائیگی ، ایبٹ آباد ٹیکنالوجی اسٹیٹ ایک نیا آئی ٹی انڈسٹریل پارک ہوگا 

یہ علاقہ سی پیک روٹ پر واقع ہے جہاں متعدد یونی ورسٹیز ہیں اور یہ پاکستان کے محفوظ ترین علاقوں میں سے ایک ہے . یہ علاقہ سیاحتی اعتبار سے بھی ایک بہترین لوکیشن ہے ،