برطانوی اراکین پارلیمان سے عمران خان کا تاریخی خطاب | Pakistan Tehreek-e-Insaf
imran-khan-uk-parliamentarians


برطانوی اراکین پارلیمان سے عمران خان کا تاریخی خطاب 

بین الاقوامی معاملات خصوصاً کشمیر اور امریکہ کیساتھ تعلقات پر کھل کر بات 

برطانیہ تنازعہ کشمیر کے حل میں اہم کردار ادا کرنے کی استطاعت رکھتا ہے، عمران خان 

مگر مودی کی موجودگی میں کامیابی کی قابل ذکر توقع نہیں، عمران خان 

امریکہ کیساتھ پاکستان کے تعلقات کو خوشگوار قرار دینا ممکن نہیں، عمران خان 

امریکہ عالمی طاقت ضرور ہے مگر اسے پاکستان کے نکتہ نظر کو سمجھنا ہوگا، عمران خان 

امریکہ کے پاس خود کی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان کے سر ڈالنے کا کوئی استحقاق نہیں، عمران خان 

امریکہ کیساتھ خوشگوار تعلقات ٹھیک، مگر یہ باہم احترام اور معاملات کی مناسب تفہیم پر استوار ہونے چاہئیں، عمران خان 

پاکستان تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہے، عمران خان 

تاریخ میں پہلی مرتبہ سپہ سالار جمہوریت کی پشت پناہی کررہے ہیں، عمران خان 

یہ بھی تاریخ کا اہم موڑ ہے کہ عدلیہ آزادی سے اپنا آئینی کردار نبھا رہی ہے، عمران خان 

نواز شریف اپنے سیاسی مخالفین کو سزائیں دلوانے کیلئے اپنے وفادار جج استعمال کرتے، عمران خان 

آڈیو ٹیپس موجود جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ نواز شریف کیسے ججوں کو نکیل ڈالتے، عمران خان 

نواز شریف کی نگاہ میں صاف شفاف انتخابات کو خود کیخلاف سازش تصور کرتے ہیں، عمران خان 

انسانوں کی ترقی پر وسائل خرچ کرنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے، عمران خان 

تعلیم پر خصوصی توجہ اور محنت کی ضرورت ہے، عمران خان 

مدارس میں زیر تعلیم بچے ہمارے ہیں جنہیں اپنانے کی ضرورت ہے، عمران خان 

نوجوانوں کیلئے فراہمی روزگار کا انتظام میری نگاہ میں اہم ترین ذمہ داری ہے، عمران خان 

29 اپریل کو مینار پاکستان سے ملک گیر انتخابی مہم کا آغاز کریں گے، عمران خان 

اپنے سو روزہ منصوبے میں نوجوانوں کیلئے فراہمی روزگار کو کلیدی حیثیت دیں گے، عمران خان 

دنیا بھر میں بسنے والے 70 لاکھ پاکستانی حقیقی اثاثہ ہیں، عمران خان 

سمندر پار پاکستانیوں کو سرمایہ کاری کا معقول ماحول فراہم کیا گیا تو سی پیک سے بڑی سرمایہ کاری میسر آئے گی، عمران خان 

برطانیہ اور پاکستان فطری طور پر کاروباری شراکت دار ہیں، عمران خان 

قرضے ملکی معیشت پر سب سے بڑا بوجھ ہیں، عمران خان 

قرضوں کی ادائیگی کیلئے ہم نے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی ہے، عمران خان 

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف