
لوگوں کی زندگیاں بدلنے کی جانب ایک اور قدم ، لوئر دیر میں لوگوں کو پینے کا پانی فراہم کرنے والے ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کردیا گیا ہے اس منصوبے کی لاگت چار اعشاریہ پانچ ملین روپے ہے اور اسی طرح چھ مزید ٹیوب ویل شمشی توانائی پر منتقل کئے جائیں گے
اس سکیم کے آپریٹر گل زادہ کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے پہلے چار کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ٹینکی کو بھرنے میں آٹھ گھنٹے لگتے تھے لیکن اب صرف تین گھنٹے لگتے ہیں جس سے گاؤں والوں کی ضروریات پوری ہورہی ہیں ،اس نے یہ بھی بتایا کہ بجلی کی وولٹیج میں کمی اور زیادتی ہونے کی وجہ سے پانی کی سپلائی اکثر متاثر ہو جاتی تھی لیکن اب شمسی توانائی کا نظام لگنے کے بعد یہ مسئلہ حل ہوگیا ہے
