عمران خان کا اوباڑو جلسے سے خطاب | Pakistan Tehreek-e-Insaf

عمران خان اوباڑو میں ایک بڑے جلسے سے خطاب کر رہے تھے ، عمران خان نے کہا کہ ن لیگ نے پاکستان کے آئین میں خطرناک تبدیلیاں کی ہیں صرف اور صرف نواز شریف کو نا اہلی کے بعد بھی پارٹی کا سربراہ رکھنے کیلئے ، پوری دنیا پاکستان کا مذاق اڑا رہی ہے کہ پاکستان نے ایک نا اہل شخص کو پارٹی صدر بنانے کیلئے قانون پاس کردیا ہے . ہسپتالوں میں سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے لوگ شدید تکلیف میں ہیں اور اپنے علاج کے لئے لندن چلے جاتے ہیں 

انہوں نے کہا کہ سندھ پاکستان کا سب سے زیادہ ظلم برداشت کرنے والا صوبہ ہے ، ہم نے لوگوں کو بیدار کرنے کیلئے بہت جدوجہد کی اور میں الله کا شکر ادا کرتا ہوں کہ عوام بیدار ہو چکے ہیں