
چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے پختونخوا پارلیمانی بورڈ کے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی ، جس میں پارلیمانی بورڈ کے تمام ممبران نے شرکت کی اور وزیراعلیٰ پختونخوا پرویز خٹک بھی موجود تھے . الیکشن کمیشن مینجمنٹ سیل کے سربراہ نے آنے والے الیکشن کے حوالے سے پارلیمانی بورڈ کے ممبران کو بریفنگ دی ، ابتدائی طور پر موصول ہونے والی ٹکٹ درخواستوں کی پڑتال کی گئی ، میٹنگ میں یہ فیصلہ ہوا کہ ٹکٹ جاری کرنے کا حتمی فیصلہ 4 مئی کے بعد کیا جائے گا .کیونکہ یہ ٹکٹ کی درخواست دینے کیلئے آخری تاریخ ہے

تمام لوگ جو ٹکٹ کیلئے درخوست دیں گے ان سے اس بات کا حلف لیا جائے گا کہ ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میں پارٹی پالیسیوں کی خلاف ورزی نہیں کریں گے . عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف پختونخوا میں مزید منظم اور مضبوط ہو چکی ہے . انکا مزید کہنا تھا کہ ہم امید واروں کے چناؤ میں احتیاط برتیں گے ، تحریک انصاف کے امیدوار تعلیم یافتہ ہوں گے اور وہ نوجوان ہونگے جنہوں نے پارٹی کیلئے محنت سے کام کیا

Chairman PTI says that the people of KPK are satisfied with the performance of our government. The mega event of 29th April at Minar E Pakistan was also discussed in details. Regional presidents and organizers will be assigned with tasks and targets.








